class="post-template-default single single-post postid-3955 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

بابر اور رضوان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی بہترین جوڑی بن گئے

بابر اعظم اور محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی کامیاب ترین جوڑی بن گئے۔ محمد رضوان اور بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ مرتبہ 50 یا اس سے زائد رنز کی پارٹنر شپ بنانے والی جوڑی بن گئے۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے مجموعی طور پر 24واں ففٹی پلس اسکور بنایا۔ بابر اور رضوان کی 24 ففٹی پلس شراکت میں سے 10 سنچری شراکت میں تبدیل ہوئیں۔انگلینڈ کیخلاف 59 رنز کی شراکت کے ساتھ بابر اور رضوان کی جوڑی نے ریکارڈ بنادیا۔بابر اعظم اور رضوان نے ویرات کوہلی اور کرس گیل کی جوڑی کو پیچھے چھوڑا۔ گیل اور کوہلی نے رائل چیلنجرز بنگلور کےلیے 23 ففٹی پلس شراکتیں بنائیں۔بابر اعظم اور محمد رضوان پاکستان کے علاوہ کراچی کنگز میں بھی بیٹنگ پارٹنر رہے۔دونوں کے درمیان پاکستان کےلیے 22 اور کراچی کنگز کےلیے دو مرتبہ 50 پلس شراکتیں بنیں۔ بابر اعظم اور محمد رضوان کے درمیان پارٹنرشپ میں 3227 رنز بنے ہیں۔دوسری جانب اے بی ڈی ویلیئرز اور ویرات کوہلی کے درمیان آئی پی ایل میں 3175 پارٹنرشپ رنز بنے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter