ایران پر نیوکلیئر حملے سے پاکستان بھی متاثر ہوسکتا ہے، امریکی پروفیسر کا انتباہ

امریکی دفاعی تجزیہ کار پروفیسر رابرٹ اے پیپ نے ایران کے پِکیکس ماؤنٹین ( کوہ کلنگ ) پر ممکنہ نیوکلیئر حملے کے خطرناک و بھیانک اثرات سے متعلق نقشہ جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ  پاکستان بھی متاثر ہوسکتا ہے۔ امریکی یونیورسٹی شکاگو کے پروفیسر کے مطابق زمینی نیوکلئیر دھماکے کے بعد تابکاری مادے ہوا کے ذریعے پاکستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں تک پہنچ سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں