امریکا میں اب سے چند گھنٹوں بعد شروع ہونے والی وسط مدتی انتخابات کے لیے پولنگ کے دوران مختلف ریاستوں میں پاکستانی نژاد امریکی امیدوار بھی انتخابی میدان میں اتر رہے ہیں۔
ان میں سے بعض اپنی ریاستی قانون ساز اسمبلیوں کی نشستوں پر دوبارہ انتخاب لڑ رہے ہیں۔
دستیاب انتخابی فہرستوں کے مطابق مریم خان اور سعود انور ریاست کنیکٹیکٹ کی سینیٹ کی نشستوں پر انتخاب لڑ رہے ہیں۔

ٹیکساس میں سلمان بھوجانی اور سلیمان لالانی بالترتیب ڈسٹرکٹ 92 اور ڈسٹرکٹ 76 سے ریاستی ایوانِ نمائندگان کی نشستوں پر دوبارہ انتخاب لڑ رہے ہیں۔
فاروق مغل ریاست جارجیا کی قانون ساز اسمبلی کی 1 نشست کے لیے امیدوار ہیں، جبکہ طارق خان پنسلوانیا میں انتخابی مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں۔
اسی طرح ہنادی ندیم ریاست نیواڈا کی اسمبلی کی نشست حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
فلوریڈا میں امتیاز محمد ری پبلکن پارٹی کے امیدوار کی حیثیت سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔
ان کے علاوہ مختلف ریاستوں میں متعدد دیگر مسلم امریکی امیدوار بھی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ مڈٹرم انتخابات ریاستی سطح کے انتخابات ہیں، جنہیں امریکی کانگریس کے انتخابات سے درست نہیں، امریکی کانگریس وفاقی سطح پر ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ پر مشتمل ہوتی ہے۔




