class="post-template-default single single-post postid-3200 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ابرار الحق نے کترینہ کیف کے ساتھ فلم سے انکار کیوں کیا؟

پاکستان میوزک انڈسٹری سے وابستہ معروف پنجابی گلوکار ابرارالحق نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ کی باربی ڈول سُپراسٹار اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ فلم کی پیشکش کی گئی، جسے آزادی اظہار رائے نہ ہونے کے سبب مسترد کردیا۔حال ہی میں گلوکار نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب چینل کے پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی اور مختلف امور پر گفتگو کی۔انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ بھارت سے البمز کی آفرز تو ہوئی تھیں لیکن فلم کی پیشکش ہوئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ بھارتی کمپنی ’ایروز‘ انہیں اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ کاسٹ کرنا چاتی تھی لیکن انہیں کنٹریکٹ کی شرائط سمجھ نہیں آئیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کے کنٹریکٹ کی شرائط کچھ اس طرح تھیں کہ آپ نے بات نہیں کرنی، آپ نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دینا وغیرہ۔ابرارالحق کے مطابق ایک ایسا ملک جو آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتا ہو اسے ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئے اس لیے ان کی آفرز کو مسترد کر دیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter