دبئی:کوچ چمینڈا واس اور کپتان یوراج سنگھ کی رہنمائی میں نیو یارک سپراسٹاراسٹرائیکرز نے لیجنڈز کرکٹ ٹرافی 2024 میں دبئی جائنٹس کو شکست دیکر اپنی مہم شروع کی ہے۔ بارش کے باوجود قیادت کی جوڑی نے 9 اوورز میں اپنی ٹیم کو اچھے مارجن سے فتح دلائی کوچ چمینڈا واس نے سپر اسٹار اسٹرائیکرزکی مضبوط لائن اپ کو سراہتے ہوئے ایل سی ٹی 90 گیندوں کے فارمیٹ کے منفرد تقاضوں تحت ڈھلنے کی صلاحیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک کوچ کی حیثیت سے میرا مقصد اپنے لیجنڈری کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا اور انہیں کسی بھی صورتحال میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے ایک مربوط یونٹ میں ڈھالنا ہے۔یوراج سنگھ نے اتحاد اور اعلیٰ معیار قائم کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بطور کپتان اس طرح کے ممتاز اسکواڈ کی قیادت کرنا اعزاز کی بات ہے۔ میرا کردار ذاتی کارکردگی سے بالاتر ہے۔ مجھے اتحاد کی حوصلہ افزائی کرنا اور کامیابی کے معیار کو برقرار رکھنا چاہیئے۔
چمینڈا اور یوراج کو لیجنڈ کرکٹ ٹرافی سے امیدیں وابستہ



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی
Posted in: News, Sportsپی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی، ٹرافی کا نام دا لومینارا ٹرافی رکھا گیا ہے۔ کھلے سمندر میں ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کی گئی، ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے خزانہ برآمد کیا اور یہ ٹرافی پی […]
Read More
Post your comments