حالیہ جنگ کے حوالے سے ہم سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کے بیان کی مکمل تائید کرتے ہیں۔
جہلم (محمد زاہد خورشید) ہم سعودی عرب سے متعلق حکومتی خارجہ پالیسی کی مکمل حمایت کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہارقائد تحفظ حرمین شریفین مومنٹ پاکستان اور جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم حافظ عبدالحمید عامر نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ارض حرمین شریفین کا دفاع ہر مسلمان کا دینی فریضہ ہے اور پاکستان حکومت کا دفاعی معاہدہ اس کی عکاسی کرتا ہے، تاریخ شاہد ہے کہ سعودی عرب پاکستان کا حقیقی طور پر برادر ملک ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور اب اگر ارض حرمین شریفین کو اندرونی و بیرونی دشمنوں سے خطرہ لاحق ہے تو ہم اس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اس دفاع کو اپنا ایمانی اور اخلاقی فریضہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ جنگی حالات کے تناظر کو جو ہمارے وطن عزیز میں ہنگامہ آرائی ہو رہی ہے، گلگت بلتستان اور دیگر علاقوں کے امن کو خراب کرنے کی کوششیں کی جا رہیں،اس کے خلاف حکومتی بیانیے اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے مؤقف کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ جنگی تنازع میں پاکستان میں موجود سعودی عرب کے سفیر جناب نواف بن سعید احمد المالکی کے بیان کی بھی مکمل تائید کرتے ہیں، ہم اس بات کا کھلے الفاظ میں اعلان کرتے ہیں کہ پاکستانی عوام کا دل ارض حرمین شریفین کی محبت سے سرشار ہے اور ہم ہر طرح سے سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ہم سعود ی عرب سے متعلق حکومتی خارجہ پالیسی کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ حافظ عبدالحمیدعامر










Post your comments