امریکا، برطانیہ، روس اور سعودیہ کی اسلام آباد حملے کی مذمت

امریکا، برطانیہ، روس، سعودی عرب، ترکیہ، آسٹریلیا اور جرمنی سمیت کئی ممالک نے حملے کی مذمت کی ہے۔

یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی اسلام آباد میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز  شریف نے کہا کہ اسلام آباد خود کش حملے پر دنیا بھر سے ہمدردی کے پیغامات پر شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس بہیمانہ جرم کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں پوری قوت کے ساتھ لائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں نمازِ جمعہ کے دوران مسجد خدیجۃُ الکبریٰ میں خودکش دھماکے میں 32 افراد شہید اور ڈیڑھ سو سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

روسی صدر پیوٹن نے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو تعزیتی خطوط ارسال کیے ہیں۔

روسی صدر نے کہا کہ مذہبی اجتماع کے دوران شہریوں کا قتل بربریت کا ثبوت ہے۔ انھوں نے اپنے خطوط میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان سے تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

صدر پیوٹن نے خطوط میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

افغان وزارتِ خارجہ نے اسلام آباد کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے نمازیوں کی شہادت اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان افغان وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  مساجد اور مقدس مذہبی شعائر کو نشانہ بنانا اسلامی اور انسانی اقدار کے منافی ہے۔

خودکش حملہ آور پاکستانی شہری تھا، خواجہ آصف

افغان وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ عبادت گزاروں اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے والے حملے ناقابلِ قبول اور قابلِ مذمت ہیں۔

افغان وزارتِ خارجہ نے کہا کہ حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت، زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں نمازِ جمعہ کے دوران مسجد خدیجۃُ الکبریٰ میں خودکش دھماکے کے نیتجے میں 32 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوئے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت پراکسیز کے ذریعے پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے، خودکش حملے سے پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی، دہشت گردی کے لیے ایسا موقع چُنا گیا جب دو ممالک کے ساتھ ہم نے معاہدے کیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت اب افغانستان کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کی کوشش کررہا ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ ایویٹ کوپر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہولناک حملہ انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ ہے۔ 

لندن سے برطانوی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہمارےخیالات تمام متاثرین اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔

برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ برطانیہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں نمازِ جمعہ کے دوران خودکش دھماکے میں 31 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا نمازِ جمعہ کے دوران مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں ہوا، خود کش حملہ آور نے مسجد میں داخلے سے روکنے پر خود کو اڑا لیا۔

اسلام آباد دھماکے میں آئی جی اسلام آباد کے کزن بھی شہید ہوگئے

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے سے پہلے فائرنگ کی آوازیں بھی آئیں۔

دھماکے کے بعد پولیس اور فوج کے دستوں اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، تمام زخمیوں کو پمز اور پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا گیا، تمام اسپتالوں میں ہنگامی صورتِ حال نافذ کر دی گئی۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *