وزیراعظم شہباز شریف کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

under 19 asia cup

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے 1 کروڑ روپے انعام دینے  کا اعلان کر دیا۔

 بھارت کو شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے والی پاکستان ٹیم وطن واپسی پہنچ گئی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ٹیم کو استقبالیہ دیا، کھلاڑیوں کا خود استقبال کیا اور بھارت کے خلاف شاندار کامیابی پر مبارک باد دی۔

میں کچھ نہیں کرتا، یہ سب اللّٰہ کا کرم ہے، سب نے محنت کی اور نتیجہ سب کے سامنے ہے، سرفراز احمد

وزیرٍ اعظم شہباز شریف نے 172 رنز کی اننگز کھیلنے والے سمیر منہاس کو بہترین کارکردگی پر شاباش دی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے مخالف کو وہ شکست دی ہے جو وہ سوچ نہیں سکتا تھا، بھارت کے خلاف جیت بہت بڑی فتح ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ٹیم اسٹاف کے لیے 25، 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان

وزیرِ اعظم نے کہا کہ فائنل میں ٹیم نے جس جوش و جذبے سے میدان میں فائٹ کی اس کی مثال نہیں ملتی، تمام پاکستانیوں کو آپ پر فخر ہے، امید ہے یہی ٹیم بہت جلد انڈر 19 ورلڈ کپ بھی پاکستان لائے گی۔کھلاڑیوں نے بھرپور عزت افزائی پر وزیرِ اعظم اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سب کھلاڑیوں نے محنت کی، کوچز نے کھلاڑیوں پر محنت کی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے بھارتی غرور خاک میں ملاتے ہوئے روایتی حریف کو191رنز بڑے مارجن سے ذلت آمیز شکست سے دوچار کیا اور تاریخی کارنامہ انجام دیتے ہوئے ایشیا کپ انڈر 19مینز ون ڈے ٹورنامنٹ جیت لیا۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *