وزیراعظم کا ایرانی صدر سے رابطہ، ہمسایہ ملک میں کشیدگی میں کمی پر زور، عید کی مبارکباد

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور ہمسایہ ملک میں کشیدگی میں کمی پر زور دیا۔

شہباز شریف نے تمام ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی پر زور دیا، مذاکرات اور سفارتکاری کی فوری ضرورت پر بھی زور دیا، امتِ مسلمہ کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی اہمیت سے متعلق بات کی۔

وزیراعظم نے پاکستان کی قیادت کی سفارتی کوششوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے فروغ کیلئے تعمیری کردار جاری رکھے گا۔

وزیراعظم کا شاہ حمد بن عیسیٰ سے رابطہ، بحرین پر حملوں کی مذمت کی

شہباز شریف نے ایرانی صدر اور برادر عوامِ ایران کو عیدالفطر اور نوروز کی مبارکباد پیش کی، ایرانی صدر نے وزیراعظم کے جذبات کا پرتپاک جواب دیا اور پاکستانی عوام کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے جاری کشیدگی کے تناظر میں بہادر ایرانی عوام کے  ساتھ پاکستان کی یکجہتی کا اظہار کیا اور خلیجی خطے میں جاری خطرناک صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *