پڑوسی ممالک کیخلاف حملے نہیں کیے جائیں گے: ایرانی صدر

ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے، جب تک ان ممالک کی سر زمین سے ایران پر حملہ نہ کیا جائے۔

ایک بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ عبوری لیڈر شپ کونسل نے پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملہ نہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی ممالک کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں، پڑوسی ممالک سے معذرت خواہ ہوں۔

ثالثی کی کوششیں اُن ممالک کی طرف سے ہونی چاہئیں جنہوں نے اسے شروع کیا، ایرانی صدر

دوسری جانب ایرانی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان تمام اڈوں کو نشانہ بنایا جہاں سے ایران پر حملے شروع ہوئے تھے۔

ترجمان ایرانی فوج نے کہا کہ ہماری پوری کوشش تھی کہ پڑوسی مسلم ممالک کو کوئی نقصان نہ پہنچے، امریکا کو ایران پر حملے کے لیے فضائی حدود فراہم نہ کرنے والے ممالک پر حملہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک سے ہاتھ ملائیں گے اور امریکیوں کو خطے سے نکال باہر کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ موجودہ جنگ کے خاتمے کے لیے ثالثی کی کوششیں اُن ممالک کی طرف سے ہونی چاہئیں جنہوں نے اس تنازع کو شروع کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں ایرانی صدر نے کہا تھا کہ کچھ ممالک نے ثالثی کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

مسعود پزشکیان نے کہا تھا کہ خطے میں امن کے لیے ایران سنجیدہ ہے، تاہم ملک کی خود مختاری اور وقار کے دفاع میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں دکھائی جائے گی۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے خاتم الانبیا ہیڈکوارٹز نے کہا ہے کہ پڑوسی ممالک کے خلاف اب تک کوئی جارحیت نہیں کی گئی، حملےجاری رہے تو تمام امریکی فضائی اڈے اور امریکی مفادات نشانے پر ہوں گے۔

اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر کے بیان کی پیروی میں پڑوسی ممالک کے مفادات اور خودمختاری کا احترام کرتے ہیں۔

پاسداران انقلاب نے کہا کہ پڑوسی ممالک کے خلاف اب تک کوئی جارحیت نہیں کی گئی، حملےجاری رہے تو تمام امریکی فضائی اڈے اور امریکی مفادات نشانے پر ہوں گے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکی صدر کو چیلنج

بیان میں کہا گیا کہ حملے جاری رہے تو خشکی، سمندر اور فضا میں امریکی اور صہیونی فوجی اڈے ہدف ہوں گے۔

پاسداران انقلاب نے کہا کہ خطے میں خشکی، سمندر اور فضا میں امریکی و صیہونی مفادات کو بنیادی اہداف سمجھا جائے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ خطے میں امریکی اور صہیونی اہداف ایرانی افواج کے شدید اور تباہ کن حملوں کی زد میں آئیں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایرانی صدر کے بیان کے بعد مسلح افواج کا اعلان سرکاری میڈیا کے ذریعے نشر کیا گیا۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *