جنوبی بھارت کی تامل، تیلگو اور ملیالم فلموں کی معروف اداکارہ نین تارا نے چنئی کے پوئز گارڈن کے علاقے میں 31 کروڑ 50 لاکھ روپے میں ایک لگژری ڈوپلیکس اپارٹمنٹ خریدا ہے۔
اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ 42 سالہ نین تارا اور انکے شوہر وگنیش نے یہ پرتعیش اپارٹمنٹ تامل ناڈو کے صدر مقام چنئی شہر کے پوش اور فیشن ایبل علاقے میں لیا ہے۔
پراپرٹی رجسٹریشن دستاویزات سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق یہ اپارٹمنٹ چنئی کے تینامپیٹ علاقے میں لیگاسی پروجیکٹ کی چوتھی اور پانچویں منزل پر واقع ہے۔
واضح رہے کہ اس علاقے میں ساؤتھ کے سینئر اداکار رجنی کانت اور تامل ناڈو کی سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی جیا رام جے للیتا بھی رہائش پذیر رہی ہیں۔
اس لگژری اپارٹمنٹ کا سپر بلٹ اپ ایریا 14,369 مربع فٹ ہے، جبکہ لینڈ پیمائش میں ان کا غیر منقسم حصہ 5,308 مربع فٹ ہے۔ دستاویزات کے مطابق اس جائیداد کی خریداری کی مجموعی قیمت معاہدے کے تحت تقریباً 21,946 روپے فی مربع فٹ بنتی ہے۔











Post your comments