آبنائے ہرمز میں ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی پرچم والے جہاز کو گھیر لیا

ایران کے پاسداران انقلاب کی مسلح کشتیوں نے آبنائے ہرمز میں امریکی پرچم والے جہاز کو گھیر لیا۔

میری ٹائم ذرائع کے مطابق ایرانی کشتیوں نے عمان کے شمال میں امریکی پرچم والے جہاز تک رسائی کی اور اسے رکنے کا کہا، لیکن جہاز نے رکے بغیر سفر جاری رکھا۔

میری ٹائم ذرائع کے مطابق آبنائے ہرمز میں پاسداران انقلاب کی مسلح کشتیوں نے امریکی پرچم والے جہاز کو گھیر لیا۔

ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکی پرچم والا جہاز بغیر اجازت ایرانی پانیوں کی حدود میں داخل ہوا تھا، جو وارننگ ملنے کے بعد علاقے سے نکل گیا۔

امریکی سینٹ کام کے ترجمان نے آبنائے ہرمز واقعے کی تصدیق کی اور کہا کہ ایرانی کشتیوں نے امریکی پرچم والے جہاز کو روکا اور عملے کو ہراساں کیا۔

ترجمان سینٹ کام کے مطابق پاسداران انقلاب کی کشتیاں اور ایرانی ڈرون امریکی پرچم والے جہاز تک پہنچے، جنہوں نے جہاز کو قبضے میں لینے کی دھمکی بھی دی۔

امریکا نے بحیرہ عرب میں اپنے بحری بیڑے کی جانب آنے والے ایرانی ڈرون کو مار گرائے جانے کا دعویٰ کردیا۔ 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی عہدیدار نے بتایا کہ امریکی ایف 35 طیارے نے ایرانی ڈرون مار گرایا ہے۔

امریکی عہدیدار کے مطابق بحیرہ عرب میں بحری بیڑے ابراہم لنکن کی طرف آنے والے ایرانی ڈرون کو مار گرایا ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایرانی ڈرون مار گرایا ہے، ایران کے ساتھ رواں ہفتے ہونے والی بات چیت طے شدہ وقت کے مطابق ہوگی۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے گرائے جانے والے ایرانی ڈرون کا نام شہید-139 ہے۔

ترجمان امریکی سینٹ کام نے بھی ایرانی ڈرون مار گرائے جانے کا دعویٰ کردیا۔

ٹم ہاکنگز کا کہنا تھا کہ بحری بیڑے اور اس پر موجود عملے کے تحفظ کے لیے ایرانی ڈرون گرایا ہے۔ واقعے میں کسی امریکی فوجی یا فوجی ساز سامان کو نقصان نہیں پہنچا۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈرون مار گرائے جانے کے بعد تیل کی فیوچر پرائسز میں فی بیرل ایک ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوگیا ہے۔

مریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں، امید ہےکامیاب ہوں گے، ہم ایران کےخلاف آپریشن مڈ نائٹ ہیمر بھی کرچکے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ واشنگٹن ڈی سی میں فوج کی تعیناتی سے جرائم میں کمی آئی،امریکی شہر اب پہلے سے زیادہ محفوظ ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں لیکن اگلی ملاقات کہاں ہوگی، اس کا انہیں ابھی علم نہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کو بات چیت کا موقع ملا لیکن وہ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوا جس کے بعد ہم نے ایران کےخلاف آپریشن مڈ نائٹ ہیمر کیا، تاہم اب مجھے نہیں لگتا کہ ایران مڈنائٹ ہیمر جیسی کارروائی دوبارہ چاہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کسی پیش رفت کا خواہشمند نظر آتا ہے تاہم یہ دیکھنا ہوگا کہ آیا واقعی کوئی نتیجہ سامنے آتا ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وینزویلا بھیجے گئے بیڑے سے بھی بڑا بحری بیڑہ ایران کی جانب گامزن ہے۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *