ایرانی حملہ: سعودیہ میں امریکی سفارتخانے میں سی آئی اے اسٹیشن تباہ

ایران نے سعودی عرب میں واقع امریکی سفارتخانے میں سی آئی اے اسٹیشن تباہ کردیا۔

ریاض میں واقع سی آئی اے کے مرکز کو مشتبہ ڈرون سے نشانہ بنایا گیا جس سے عمارت کی چھت جزوی تباہ ہوگئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ واضح نہیں ہوسکا کہ حملے میں سی آئی اے ایجنٹ یا اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں یا نہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سی آئی اے ہی نے حملے کے لیے آیت اللّٰہ خامنہ ای کے گھر کا تعین کیا تھا۔

امریکا نے ایران پر حملہ ایسے وقت کیا ہے جب سی آئی اے ایرانی حکومت کے خلاف جنگجوؤں کو مسلح بغاوت کے لیے کھڑا کرنے پر کام کررہی ہے جن میں کرد جنگجو بھی شامل

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ہی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو غلط ٹہرادیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا کو اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ میں نہیں دھکیلا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے زمہ داری لی کہ اگر کچھ ہوا بھی ہے تو وہ یہ کہ خود میں نے اسرائیل کا ہاتھ ایران پر حملے کے لیے آگے بڑھایا ہے۔

اس سے پہلے امریکی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ ایران پر اسرائیل حملہ کرنے جارہا تھا، جواب میں ایران کی جانب سے امریکی فوجیوں کو نشانہ بنائے جانے کا خدشہ تھا، اسلیے امریکا نے جنگ میں پہل کی۔

اس بیان پر امریکا کے ڈیموکریٹک رکن کانگریس جواکھم کاسترو نے کہا کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو نے تسلیم کرلیا ہے کہ امریکا کو اسرائیل نے ایران جنگ میں دھکیلا ہے۔

ایران کی قومی سلامتی کے سیکریٹری علی لاریجانی پہلے ہی واضح کرچکے تھے کہ ایران جنگ میں پہل کرنا نہیں چاہتا تھا اور 300 سال کی طرح اب بھی جنگ میں پہل نہیں کی۔

ہیں۔

ایرانی فوج نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں پر کیے گئے حملوں میں امریکیوں کی ہلاکت کی تعداد سے متعلق بیان دیا ہے۔

ایرانی فوج کا دعویٰ سامنے آیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں پر حملوں میں 160 امریکی ہلاک ہوئے ہیں۔

ایرانی فوج کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی امریکی فوجیوں کی مجموعی تعداد 650 ہو گئی ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ ایران میں تقریباً 2 ہزار اہداف پر حملے کیے، ایران کی آبدوز سمیت 17 بحری جہازوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ خلیجِ عرب، ہرمز اور خلیجِ عمان میں اب کوئی بھی ایرانی بحری جہاز نہیں ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران میں سب کچھ تباہ کر دیا گیا ہے، ایران کی فضائی، بحری اور بری فوج کی قیادت ختم کر دی ہے۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *