بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء انتقال کرگئیں

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء انتقال کرگئیں۔ خالدہ ضیاء بنگلادیش کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں۔

خالدہ ضیاء کی عمر 80 برس تھی، وہ کئی امراض میں مبتلا تھیں۔ بنگلادیش نیشنل پارٹی کے مطابق انتقال دارالحکومت ڈھاکا کے اسپتال میں مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے ہوا۔

خالدہ ضیاء بنگلادیش کے سابق صدر ضیاء الرحمان کی اہلیہ تھیں۔ وہ طویل عرصے سے کئی بیماریوں کا شکار تھیں۔

پیر کی شب ان کی طبیعت انتہائی نازک ہوگئی تھی اور ڈاکٹروں کے مطابق انہیں لائف سپورٹ دی جارہی تھی مگر عمر اور خراب صحت کے سبب کئی بیماریوں کا ایک ساتھ علاج ممکن نہ تھا۔

بنگلادیش نیشنل پارٹی کی لیڈر خالدہ ضیاء نے انیس سو اکانوے میں وزارت عظمیٰ سنبھالی تھی۔

وہ سن دو ہزار ایک میں ایک بار پھر وزیراعظم منتخب ہوئیں تاہم اکتوبر سن دو ہزار چھ میں عام انتخابات کے لیے اقتدار سے الگ ہوگئی تھیں۔ سیاسی کیریئر کے دوران ان پر کرپشن کے الزامات لگے۔

انہیں سن دوہزار اٹھارہ میں پانچ برس کیلیے جیل بھی کاٹنا پڑی تھی۔

عوامی لیگ کی لیڈر شیخ حسینہ واجد سے ان کی طویل سیاسی رقابت بھی رہی۔ بالآخر شیخ حسینہ واجد کو پچھلے سال حکومت چھوڑنا پڑگئی تھی۔

یاد رہے کہ خالدہ ضیا کے بیٹے طارق رحمان 17 برس کی جلاوطنی گزارنے کے بعد چند روز قبل بنگلا دیش پہنچے ہیں۔

بنگلادیش نیشنل پارٹی کی لیڈر خالدہ ضیاء نے 1991 میں وزارت عظمیٰ سنبھالی تھی، وہ بنگلادیش کے سابق صدر ضیاء الرحمٰن کی اہلیہ تھیں۔

خالدہ ضیاء 15 اگست 1946 کو دیناج پور میں پیدا ہوئیں، انہوں نے 1960 میں فوجی افسر ضیاء الرحمٰن سے شادی کی، اس وقت ان کی عمر تقریباً 15 برس تھی، 1971 کی جنگِ آزادی کے بعد ضیاء الرحمٰن ایک قومی ہیرو کے طور پر ابھرے، 1977 میں صدر بنے اور 1978 میں بنگلادیش نیشنل پارٹی کی بنیاد رکھی۔

نگلادیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کے انتقال پر وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے اظہارِ تعزیت کیا گیا ہے۔

ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ بیگم خالدہ ضیاء پاکستان کی پُرعزم دوست تھیں، پاکستان کی حکومت اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں بنگلادیش کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں خالدہ ضیاء کی فیملی اور بنگلادیشی عوام کے ساتھ ہماری دعائیں ہیں، بیگم خالدہ ضیاء پاکستان کی ایک مخلص اور دیرینہ دوست تھیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ خالدہ ضیاء کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء انتقال کر گئیں۔ وہ بنگلادیش کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں۔

بنگلادیش نیشنل پارٹی کے مطابق خالدہ ضیاء کا انتقال دارالحکومت ڈھاکا کے اسپتال میں مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے ہوا۔

خالدہ  بنگلادیش کے سابق صدر ضیاء الرحمان کی اہلیہ تھیں۔ وہ طویل عرصے سے کئی بیماریوں کا شکار تھیں، ان کی عمر 80 برس تھی۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *