نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار چین روانہ

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار چین روانہ ہو گئے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار چینی وزیرِ خارجہ کی دعوت پر بیجنگ روانہ ہوئے ہیں جہاں دونوں رہنما پاک چین دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیں گے۔

دفترِ خارجہ کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کو علاقائی صورتِ حال کے ساتھ ساتھ دو طرفہ اور عالمی سطح کے باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کا موقع فراہم کرے گا۔

پاکستان چائنا انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ اس وقت چین کا کردار بہت اہم ہے، ایران کو جنگ بندی کے لیے ایک مضبوط ضمانتی چاہیے اور وہ ضمانتی چین ہوسکتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ چین چاہتا ہے ٹرمپ کے چین کے دورے سے پہلے جنگ بندی ہوجائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین مئی کے مہینے میں ٹرمپ کے ہونے والے چین کے دورے کو جنگ بندی کے ساتھ مشروط کرسکتا ہے۔

پروگرام میں شریک دفاعی تجزیہ کار ایئر مارشل ریٹائرڈ ارشد ملک نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے چین کے دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے اس وقت پاکستان کو بہت اچھی پوزیشن دی ہے اور پاکستان بہت اچھے طریقے سے معاملات لے کر چل رہا ہے۔

چین نے ایران جنگ بندی کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی حمایت کی ہے۔

 چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے لیے چین، پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو سراہتا ہے اور ان کی حمایت کرتا ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس سلسلے میں چین، جنگ بندی اور امن کے لیے متحرک پاکستان اور ديگر ملکوں کے ساتھ رابطے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

دوسری جانب  نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کل چین کا اہم دورہ کریں گے۔

اسحاق ڈار کا یہ دورہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔

پاکستان اور چین کے درمیان ہر طرح کے حالات میں اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری قائم ہے جس میں علاقائی اور عالمی امور پر قریبی رابطہ اور باقاعدہ مشاورت شامل ہے۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسی تناظر میں یہ دورہ دونوں ممالک کو علاقائی صورتحال، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرے گا۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *