بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ اور بارکھان میں سی ٹی ڈی نے کارروائیاں کی ہیں جن کے دوران 14 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، جبکہ بارکھان میں فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔
سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی کے 3 اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جا رہا ہے، ہلاک دہشت گرد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
CTD نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے: وزیرِ داخلہ
وفاقی وزیرِ داخلہ نے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی بلوچستان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی ٹی ڈی بلوچستان نے کارروائی میں 8 دہشت گرد جہنم واصل کیے، ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری قابلِ ستائش ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے، بلوچستان میں قیامِ امن کے لیے سی ٹی ڈی کی کامیابیاں قابل فخر ہیں۔
وفاقی وزیرِ داخلہ نے فائرنگ سے زخمی 3 اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔













Post your comments