کیا واقعی سجل علی اور حمزہ سہیل شادی کر رہے ہیں؟ اداکارہ کی لب کشائی

بین الاقوامی سطح پر اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والی پاکستانی معروف اداکارہ سجل علی نے اپنی اور ساتھی اداکار حمزہ سہیل کی شادی سے متعلق زیر گردش خبروں پر لب کشائی کر دی۔

خیال رہے کہ سجل علی اور حمزہ سہیل کو پہلی بار مشہور ڈرامہ سیریل ’زرد پتوں کا بن‘ میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ شائقین نے ان کی جوڑی کو خوب پسند کیا تھا۔ بعدازاں ان کی آن لائن کیمسٹری اس قدر مقبول ہوئی کہ انہیں ’ دل والی گلی میں‘ ایک بار پھر ایک ساتھ کاسٹ کیا گیا۔

مداحوں کے مطابق اس ڈرامے نے ان کے باہمی تعلق کی قیاس آرائیوں کو مزید تقویت دی۔

تاہم اب حال ہی میں مختلف سوشل میڈیا پیجز پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سجل علی اور حمزہ سہیل 2026 کے آغاز میں شادی کرنے جا رہے ہیں اور ان کی شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

شادی کی ان افواہوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں میں خاصا جوش و خروش پیدا کر دیا، جس کے بعد حال ہی میں اداکارہ نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وضاحتی اسٹوری شیئر کی ہے۔

کیا واقعی سجل علی اور حمزہ سہیل شادی کر رہے ہیں؟ اداکارہ کی لب کشائی

انہوں نے انسٹااسٹوی میں لکھا کہ ’دوستو، پُرسکون رہیں۔ میری زندگی سے متعلق کوئی بھی خبر، اگر کبھی ہوئی تو وہ براہِ راست میری جانب سے ہی آئے گی۔‘

اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی شادی کی خبروں پر کئی سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اگر یہ دونوں اپنی شادی سے متعلق خبروں کو نجی رکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں بھی ان کے فیصلے کا احترام کرنا چاہیے۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *