افغان طالبان رجیم کے نقصانات کے اعداد و شمار جاری، 464 کارندے ہلاک، 665 سے زائد زخمی

وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق میں افغان طالبان رجیم کے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

عطا اللّٰہ تارڑ نے بتایا کہ پاکستان کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان رجیم کے 464 کارندے ہلاک اور 665 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق افغان طالبان رجیم کی 188 چیک پوسٹس تباہ کردی گئیں جبکہ 31 قبضے میں لے لی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ 192 ٹینک، اسلحہ بردار گاڑیاں اور آرٹلری گنز تباہ کر دی گئیں۔ افغانستان میں 56 مقامات کو موثر فضائی کارروائی میں موثر طور پر نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ آپریشن غضب للحق میں افواج پاکستان کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف موثر زمینی اور فضائی کارروائیاں جاری ہیں۔

قبل ازیں سیکیورٹی ذرائع نے بتایا تھا کہ گزشتہ رات افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے ٹھل سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کی گئی، جسے پاک فوج نے ناکام بنادیا۔

آپریشن غضب للحق میں افواج پاکستان کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف موثر زمینی اور فضائی کارروائیاں جاری ہیں۔ 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے ٹھل سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کی گئی، جسے پاک فوج نے ناکام بنادیا۔

پاک فوج نے پکتیکا میں افغان طالبان کی پوسٹ پر قبضہ کرکے پاکستانی پرچم لہرادیا۔ پاک فوج کی بھرپور اور موثر جوابی کارروائی سے متعدد خوارج مارے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے افغان طالبان کی مزید 3 پوسٹوں کو بھی تباہ کر دیا۔ بلااشتعال افغان جارحیت کا پاکستانی سیکیورٹی فورسز پوری قوت سے منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *