class="post-template-default single single-post postid-853 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

اسمارٹ واچ نے امریکی طالبہ کی جان بچالی

اسمارٹ واچ نے امریکی ریاست ڈیلویئر کی ولمنگٹن یونیورسٹی کی طالبہ کی جان بچالی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبہ کا کہنا ہے کہ وہ جب سو کر اٹھی تو اس کی حالت بہتر نہیں تھی، وہ سو کر اٹھنے کے بعد بھی تھکاوٹ ا شکار محسوس کرنے لگی تھی۔ اس نے بتایا کہ ناشتہ کرنے کے بعد اس نے اپنے کمرے میں جانے کےلیے سیڑھیاں چڑھنے کی کوشش کی لیکن وہ چڑھ نہ سکی اور واپس گر پڑی۔ طالبہ نے بتایا کہ اسے اندازہ ہوگیا تھا کہ کچھ گڑ بڑ ہے، لیکن وہ کسی کو بھی کال کرنے کی پوزیشن میں نہیں تھی کیونکہ اسکا جسم بےست ہونے لگا تھا جبکہ اس کا موبائل بھی اسکی دسترس میں نہیں تھا۔ اس نے مزید بتایا کہ ایسے میں اس نے اپنے حواس پر قابو رکھتے ہوئے اپنے ہاتھ پر بندھی ایپل کی اسمارٹ واچ سے ایمرجنسی نمبر ڈائل کیا اور ریسکیو حکام کو بتایا کہ اس کے گھر میں ممکنہ طور پر کاربن مونوآکسائیڈ پھیل گئی ہے جس سے اس کی زندگی خطرے میں ہے جس کے بعد ریسکیو حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے طالبہ کی جان بچائی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter