ایران امریکا جنگ بندی کے بعد پاکستان توجہ کا مرکز بن گیا، مذاکرات آج اور کل اسلام آباد میں ہوں گے

امریکا ایران جنگ بندی کے بعد پاکستان دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، پاکستان کی میزبانی میں ایران اور امریکا کے مذاکرات آج اور کل اسلام آباد میں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وفود کی سطح پر مذاکرات آج اور اہم مرکزی مرحلہ ہفتے کو ہوگا، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، امریکی مذاکرات کار اسٹیو وٹکوف اور ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر پاکستان آئیں گے۔

93 فیصد عوام جنگ بندی کی حکومتی کوششوں کے حامی، گیلپ سروے

ایران کی نمائندگی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مذاکرات کے مقام کا دورہ کیا، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، محسن نقوی نے کہا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور کشنر پاکستان کے خصوصی مہمان ہوں گے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ بند کمروں میں حساس بات چیت ہوگی، ڈیل وہی کریں گے جو امریکا کے بہترین مفاد میں ہوگی۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *