اسپین میں دو تیز رفتار ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں کم از کم 68 افراد ہلاک ہوگئے۔
ہسپانوی حکام کے مطابق حادثے کے بعد میڈرڈ سے جنوبی علاقے اندلس جانے والی ٹرین سروس معطل کر دی گئی۔
ہسپانوی ریلوے آپریٹر کے مطابق ایک ٹرین اسی پٹری پر آگے چلنے والی دوسری ٹرین کے پچھلے حصے سے ٹکرائی، جس کے نتیجے میں 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
یہ حادثہ رواں سال اسپین میں پیش آنے والا دوسرا بڑا ریلوے حادثہ ہے۔ جنوری میں پیش آنے والے حادثے میں 46 افراد ہلاک ہوئے تھے جس میں ایک ٹرین پٹری سے اترنےکے بعد صوبہ قرطبہ کے قریب سامنے سے آنے والی ٹرین سے ٹکرا گئی تھی۔
اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے ٹرین کے سنگین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تمام متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔




