ترک صدر طیب اردوان نے امریکی صدر ٹرمپ کو آگاہ کیا کہ ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے ساتھ اپنے دفاعی اتحاد کے تحت، آبنائے ہرمز اور یمن میں درپیش مسائل کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔
ترک صدارتی دفتر کے مطابق طیب اردوان نے ٹرمپ کو فون پر صورتحال سے آگاہ کیا۔
صدر اردوان نے ٹرمپ کو بتایا کہ ترکیہ، یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کے مابین سفارتی عمل کو بحال کرنے کی کوششوں کی حمایت کرنے کو تیار ہے۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے امن مذاکرات کی بحالی کی کوشش میں ایرانی سیکیورٹی کونسل کے سربراہ محسن رضائی کو ایک خط بھیجا ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ امریکی نائب صدر نے یہ خط امن مذاکرات کی دوبارہ بحالی کے لیے لکھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ رابطہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ حملے کی دھمکی دی ہے۔




