برطانیہ، طوفان کے باعث 80 ہزار گھر بجلی سے محروم، متعدد پروازیں منسوخ، ایک شخص ہلاک

برطانیہ میں طوفان بوئیلو کے باعث متعدد علاقوں میں نظامِ زندگی متاثر ہوا، طوفان کے باعث ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

80 ہزار سے زائد گھر بجلی سے محروم ہوگئے، ریلوے نظام بھی متاثر جبکہ درجنوں پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

خراب موسم کے باعث فیری سروس بھی متاثر ہوئی۔ اسکاٹ لینڈ میں تیز ہواؤں کے باعث متعدد پل ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں