دس دن میں چار ممالک کے اہم انتخابات، عالمی جمہوریت کا مستقبل داؤ پر

دس دن میں چار ممالک کے اہم انتخابات، عالمی جمہوریت کا مستقبل داؤ پر، امریکا، اسرائیل، برازیل اور سربیا میں میدان سج گئے، ٹرمپ، نیتن یاہو اور بولسونارو کی سیاست کو سخت چیلنج درپیش، جمہوری قوتوں اور آمرانہ مزاج رہنماؤں میں سخت مقابلہ، نتائج عالمی جمہوریت اور آمرانہ سیاست کا مستقبل طے کرینگے۔ برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق دنیا کے چار ممالک برازیل، سربیا، اسرائیل اور امریکا میں دس روز کے اندر ہونے والے انتخابات عالمی سیاست اور جمہوری نظام کے مستقبل پر گہرے اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔ ان انتخابات میں جمہوریت کی حامی قوتوں اور آمرانہ طرز سیاست کے حامی رہنماؤں کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ برازیل میں صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا کو دائیں بازو کے امیدوار فلیویو بولسونارو کا سامنا ہے، جو اپنے والد اور سابق صدر ژائیر بولسونارو کو معافی دلانے اور آئین میں تبدیلی کے وعدے کر رہے ہیں۔ سربیا میں طلبہ کی قیادت میں چلنے والی تحریک صدر الیگزینڈر ووچچ کی حکمرانی کو چیلنج کر رہی ہے، جبکہ اسرائیل میں بنیامین نیتن یاہو کی جماعت کو حزب اختلاف کی جانب سے سخت مقابلے کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں