امریکا نے ایران پر یومیہ 800 مرتبہ فضائی حملے کرنے کی صلاحیت حاصل کر لی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ صلاحیت کسی بھی ایرانی ردعمل کے اثر کو زائل کرنے کے لیے کافی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق خطے میں امریکی جنگی ساز و سامان میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ابراہام لنکن بحری بیڑا ایران کے مزید قریب پہنچ گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی بحری بیڑا ایرانی ساحل سے 700 کلومیٹر کے بجائے اب 240 کلومیٹر دوری پر ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران ڈیل کرنا چاہتا ہے، میں ایران سے مذاکرات میں بالواسطہ طور پر شامل رہوں گا۔
یاد رہے کہ ایران امریکا جوہری مذاکرات کا دوسرا دور عمان کی ثالثی میں آج جنیوا میں ہو گا۔
امریکا اور ایران کے درمیان بلواسطہ مذاکرات کا پہلا دور 6 فروری کو عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہوا تھا۔













Post your comments