چترال: چیف سیکرٹری خیبر پحتون خواہ کے ہدایت پر تحصیل میونسپل انتظامیہ کے عملہ نے تحصیل میونسپل آفیسر محمد حنیف کے نگرانی میں چترال ٹاون کے محتلف بازاروں کی صفای کی۔ چیف سیکرٹری خیبر پحتون خواہ کے ہدایت کے مطابق تحصیل میونسپل انتظامیہ میں کام کرنےوالے خاکروبوں نے عید کے دن چھٹی نہیں کی بلکہ عید کے دن صفای کی۔ ٹی ایم او چترال محمد حنیف نے ہمارے نمایندے کو بتایا کہ صوبای حکومت نے ہدایت کی تھی کہ عید کے دن صفای کا عملہ چھٹی نہیں کرے گی بلکہ صفای کرے گی تاکہ عید کے موقع پر پورا خیبر پحتون خواہ کے تمام اضلاع صاف ستھرا رہے۔
ڈپٹی کمشنر چترال اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے بھی چترال بازار کا دورہ کرکے صفای والے کام کا معاینہ کرکے اس پر تسلی کا اظہار کیا۔ ہمارے نمایندے سے باتیں کرتے ہویے ٹی ایم او چترال محمد حنیف نے بتایا کہ ٹی ایم اے چترال اگرچہ کافی مالی مشکلات کا شکار ہے پچھلے دنوں صفای کے عملہ نے ہڑتال بھی کی تھی کیونکہ ان کو کیی مہینوں کو تنخواہیں نہیں ملی تھی مگر اس کے باوجود ہماری کوشش ہوں گی کہ شہر کو صاف ستھرا رکھے تاکہ شہریوں اور یہاں آنے والے سیاحوں کو کسی قسم کا مشکلات پیش نہ ہو اور گندگی کی وجہ سے چترال پھولوں کی بجایے گندگی کا شہر نظر نہ آیے۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ کا دیگر عملہ بھی موجود تھا جو اس صفای مہم کی نگرانی کررہے تھے۔چترال کے عوام نے ٹی ایم اے کے اس عمل کو نہایت سراہا کہ انہوں نے عید کے دن بھی چھٹی نہیں کی اور چترال کی صفای ستھرای میں سارا دن مصروف عمل رہے۔
Post your comments