بنگلادیش میں عام انتخابات اور ریفرنڈم کیلئے ووٹ آج ڈالے جائیں گے

بنگلادیش میں عام انتخابات اور ریفرنڈم کیلئے ووٹ آج  ڈالے جائیں گے۔

بنگلادیش آج اپنی تاریخ کے سب سے اہم اور فیصلہ کن انتخابات میں سے ایک کی جانب بڑھ رہا ہے، جہاں 12 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ووٹرز 13ویں قومی پارلیمنٹ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ ایک ملکی سطح کے ریفرنڈم میں بھی ووٹ ڈال رہے ہیں، جو ملک کے آئینی ڈھانچے کو بنیادی طور پر تبدیل کر سکتا ہے۔

بنگلادیش: شفیق دادو السلام علیکم، ننھی بچیوں کی دری پلہ کے حق میں ویڈیو وائرل

یہ عام انتخابات اگست 2024 کی طلبہ قیادت میں ہونے والی ’مون سون انقلاب‘ کے بعد منعقد ہونے والے پہلے انتخابات ہیں۔

ملک بھر کے 299 حلقوں میں پولنگ صبح 7:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک جاری رہے گی۔

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

البتہ شیرپور-3 میں جماعتِ اسلامی کے امیدوار نورالزمان بادل کے انتقال کے باعث ووٹنگ مؤخر کر دی گئی ہے، جس کا نیا شیڈول الیکشن کمیشن بعد میں جاری کرے گا۔

دو بیلٹ، ایک فیصلہ کن دن

ووٹروں کو آج دو بیلٹ پیپر دیے جائیں گے، سفید بیلٹ: پارلیمانی نمائندے کے انتخاب کے لیے۔ اور گلابی بیلٹ: مجوزہ ’جولائی نیشنل چارٹر‘ پر ریفرنڈم کے لیے دیا جائے گا۔

آئینی اصلاحات پر ریفرنڈم

جولائی نیشنل چارٹر میں وسیع آئینی اصلاحات کی تجویز دی گئی ہے، جن میں  وزیر اعظم کے لیے دو مدتوں کی حد اور مستقبل کے انتخابات کے لیے غیر جانبدار نگراں حکومت کی بحالی شامل ہے۔

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

پارلیمنٹ کے لیے ایوانِ بالا (اپر ہاؤس) کا قیام، جس میں 100 نامزد اراکین شامل ہوں گے، جبکہ موجودہ منتخب ارکان کی تعداد 350 رہے گی۔

بدلتا ہوا سیاسی منظرنامہ

اس بار انتخابی نقشہ ماضی سے بالکل مختلف ہے۔ عوامی لیگ کئی دہائیوں بعد انتخابی میدان سے باہر ہے کیونکہ اس کی رجسٹریشن معطل ہے، جس کے نتیجے میں مقابلہ دو بڑے اتحادوں کے درمیان سمٹ گیا ہے۔

بنگلادیش: بی این پی رہنما نے ووٹ نہ دینے والوں کے گھر جلانے کی دھمکی دے دی

ایک طرف بی این پی کی قیادت میں اتحاد ہے، جس کی سربراہی طارق رحمان کر رہے ہیں، جو 17 سالہ جلاوطنی کے بعد وطن واپس آئے اور ’’جمہوریت کی بحالی‘‘، معاشی استحکام اور ادارہ جاتی اصلاحات کو اپنی مہم کا محور بنا رہے ہیں۔

دوسری جانب 11 جماعتی اتحاد ہے، جس کی قیادت جماعتِ اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان کر رہے ہیں، جبکہ نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) کے سربراہ ناہید اسلام ہیں، یہ جماعت گزشتہ سال کی طلبہ تحریک سے ابھری۔

اس انتخاب میں کل 50 سیاسی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں، جو گزشتہ تین انتخابات کے مقابلے میں نمایاں تبدیلی ہے، جن میں کئی بڑی اپوزیشن جماعتوں نے بائیکاٹ کیا تھا۔

غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات

انتخابات کے شفاف اور پرامن انعقاد کے لیے ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی تعیناتی کی گئی ہے۔

تقریباً 10 لاکھ اہلکار، جن میں فوج، پولیس، بی جی بی، ریپڈ ایکشن بٹالین، کوسٹ گارڈ  کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

صرف ایک سال پہلے ہمیں غیر اہم سمجھا جارہا تھا، امیر جماعت اسلامی بنگلادیش

ڈرونز اور یو اے ویز سے فضائی نگرانی اور فیلڈ افسران کے لیے باڈی کیمرے فراہم کیے گئے ہیں، 42,779 پولنگ اسٹیشنز میں سے 90 فیصد سے زائد پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔

بنگلادیش میں 44 فیصد ووٹرز کی عمر 18 سے 37 سال کے درمیان ہے، 6 کروڑ 28 لاکھ خواتین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، 27 لاکھ خواتین پہلی بار ووٹ ڈال رہی ہیں، جو مرد ووٹرز سے کہیں زیادہ ہیں، تاہم ان کی نمائندگی اب بھی محدود ہے، کیونکہ  صرف 83 خواتین امیدوار انتخابی میدان میں ہیں، جو کل امیدواروں کا محض 4 فیصد بنتی ہیں۔

بنگلادیش میں عام انتخابات کے لیے میدان سج گیا، ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

جماعت اسلامی کے امیر شفیق الرحمان، بنگلادیش نیشنل پارٹی کے سربراہ طارق رحمان، بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس اور جین زی پر مشتمل جماعت نیشنل سٹیزن پارٹی کے کنوینر ناہید الاسلام نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرلیا۔

امیرِ جماعت اسلامی شفیق الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلادیش کے لیے یہ انتخابات ایک اہم موڑ ہیں، لوگوں کے مطالبات اور خواہشات بدل رہی ہیں، ہم بھی تبدیلی کے حق دار ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر ووٹنگ آزادانہ اور منصفانہ ہوئی تو ہم نتائج قبول کریں گے۔ دوسروں کو بھی عوام کے فیصلے کو تسلیم کرنا چاہیے۔

بنگلادیش میں انتخابات، پولنگ جاری

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ بی این پی طارق رحمان نے کہا کہ امن عامہ میری پہلی ترجیح ہے تاکہ عوام خود کو محفوظ سمجھ سکیں۔ ملک کی نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے، ہم ان پر توجہ دیں گے، ہمیں جیت کی اُمید ہے۔

ادھر جین زی پر مشتمل جماعت این سی پی کے کنوینر ناہید الاسلام نے کہا کہ میں نے زندگی میں پہلی بار بغیر کسی پریشانی کے اپنا ووٹ کاسٹ کیا ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ سب اپنے ووٹ کا حق ضرور استعمال کریں۔

 آج سے ہر سطح پر ہمیں نیا بنگلادیش بنانے کا موقع ملے گا: محمد یونس

بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج سے ہر سطح پر ہمیں نیا بنگلادیش بنانے کا موقع ملے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہر کوئی ریفرنڈم میں بھی ووٹ کاسٹ کرنا یقینی بنائے، پارلیمانی نشستوں کے ساتھ ساتھ ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ بھی انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئیں، آج کے دن کو ایک سالگرہ کے طور پر منائیں، ایک طویل جشن، آج کا دن آزادی اور نئےخواب کا آغاز ہے۔ آج ایک نئے بنگلادیش کی سالگرہ ہے، ہم اس سالگرہ کو دن بھر منائیں گے۔

بنگلادیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد یونس نے ڈھاکا کے گلشن ماڈل اسکول کے پولنگ اسٹیشن میں ووٹ ڈالا۔

واضح رہے کہ حکومت بنانے کے لیے 300 میں سے 151 نشستوں پر اکثریت حاصل کرنا لازم ہے۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *