امریکا میں پہلی مرتبہ دودھ دینے والی گائیں برڈ فلو کا شکار ہوگئیں۔امریکی محکمہ زراعت نے پیر 25 مارچ کو تین ریاستوں ٹیکساس، کنساس اور نیو میکسیکو میں دودھ دینے والی بھینسوں میں برڈ فلو کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق ریاست کنساس اور ٹیکساس میں گائیں سے حاصل کیے گئے دودھ کا ٹیسٹ کیا گیا جس کی رپورٹ میں برڈ فلو کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ پہلی بار ہوا ہے کہ مویشیوں میں برڈ فلو پایا گیا ہے تاہم امریکی محکمہ صحت کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ ملک میں دودھ کی کمرشل سپلائی محفوظ ہے۔امریکی محکمہ زراعت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس مرحلے پر دودھ کی فراہمی کے بارے میں کوئی تشویش نہیں اور نہ ہی موجودہ صورتحال صارفین کی صحت کے لیے خطرہ ہے۔رپورٹس کے مطابق متاثرہ جانوروں میں بھوک اور دودھ کی کمی کو برڈ فلو کی علامات کے طور پر دیکھا گیا جس کے بعد بیمار جانوروں کا دودھ تلف کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں عام طور پر برڈ فلو کی بیماری پرندوں اور مرغیوں میں پائی جاتی ہے۔
امریکا میں دودھ دینے والی گائیں برڈ فلو کا شکار
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Read Moresports
آئی ایل ٹی 20 سے مقامی ٹیلنٹ فروغ پارہا ہے، جیسن ہولڈ
Posted in: News, Sportsدبئی :ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کا تیسرا ایڈیشن11 جنوری 2025 سے شروع ہوگا ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جیسن ہولڈر ٹورنامنٹ میں واپسی کریں گے۔ گزشتہ ایڈیشن میں دبئی کیپیٹلز کی طرف سے کھیلن والے ہولڈر اس بار ابوظبی نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے۔ چونکہ لیگ پروفائل اور مسابقت دونوں میں […]
Read More-
-
بھارت بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ سے دستبردار ہوگیا
Posted in: News, Sports
Post your comments