class="post-template-default single single-post postid-2140 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

لیجنڈز کرکٹ ٹرافی :پریرا کی سینچری سے راجستھان کنگز فاتح

پالے کیلے :آسٹریلیا کے سابق بلے باز شان مارش کی شاندار اننگز کی بدولت دبئی جائنٹس نے لیجنڈز کرکٹ ٹرافی 2024 ء میں پنجاب رائلز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بعد ازاں اینجلو پریرا اور پیٹر ٹریگو کی ریکارڈ شراکت داری کی بدولت راجستھان کنگز نے دہلی ڈیولز کو 7 وکٹوں سے ہرایا۔ دن کے پہلے میچ میں بائیں ہاتھ کے اسٹائلش بلے باز مارش نے سنسنی خیز اور ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے صرف 41 گیندوں پر 79 رنز بنا کر جائنٹس کو سیزن کی تیسری فتح دلائی۔دبئی جائٹنس نے 137 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 13.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر کامیابی حاصل کرلی۔ اس وقت کھیل کی 11 گیندیں باقی تھیں۔ شان مارش کو ان کی شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، ان کی اننگز میں چھ چھکے اور اتنے ہی چوکے شامل تھے۔قبل ازیں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تلکارتنے دلشان کی قیادت میں پنجاب رائلز نے مقررہ 90 گیندوں پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے تھے۔ دوسرے میچ میں راجستھان کنگز نے 165 رنز کے چیلنجنگ ہدف کا کامیابی کے ساتھ تعاقب کرتے ہوئے 7 وکٹوں سے میچ اپنے نام کرلیا۔ راجستھان کنگز نے 165 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کپتان رابن اتھپا (12)، جتن سکسینہ (0) اور ہیملٹن مساکاڈزا (8) کو پہلی 14 گیندوں پر کھودیا تھا البتہ پریرا 100 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے اور انہوں نے 16 چوکے اور دو چھکے لگائے اور اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter