class="post-template-default single single-post postid-1875 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

پاکستان کے تجارتی سامان پر قبضہ، چین کی جانب سے بھارتی اقدام کی مذمت

چین نے بھارت کی جانب سے پاکستان کا تجارتی سامان قبضے میں لینے کی مذمت کردی۔چینی وزارتِ خارجہ نے سامان سے متعلق پاکستانی مؤقف کی تصدیق کردی اور کہا کہ تجارتی سامان سے متعلق بھارتی دعوے غلط ہیں۔چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ سامان ایک چینی کمپنی نے بنایا ہے اور اس کا استعمال دفاعی مقاصد کےلیے نہیں ہوسکتا، سامان برآمدی کنٹرول کے تابع نہیں ہے۔اس سے قبل پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان نے پاکستان کے تجارتی سامان کو قبضے میں لینے کے بھارتی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سادہ سی کمرشل لیتھ مشین کا معاملہ ہے، متعلقہ ادارہ پاکستان میں آٹوموبِل صنعت کو پرزے فراہم کرتا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter