class="post-template-default single single-post postid-1592 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے وزرائےاعظم کا رفح آپریشن پر شدید اظہارِ تشویش

کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے وزرائےاعظم نے رفح آپریشن کے خلاف مشترکہ بیان جاری کردیا۔تینوں ممالک کے وزرائےاعظم کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ رفح میں اسرائیلی فوجی کی کارروائیوں پرشدید تشویش ہے۔مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ رفح میں فوجی آپریشن تباہ کن ہوگا جہاں تقریباً 15 لاکھ فلسطینی پناہ لیے ہوئے ہیں۔مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ میں پہلے ہی صورتحال بہت سنگین  ہے اور رفح آپریشن کے بعد مزید تباہ کن ہوجائےگی، غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی فوری ضرورت ہے۔مشترکہ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ اس راستے پر نہ جائیں اور اسرائیل کو اپنے دوستوں عالمی برادری کی بات سننی چاہیے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter