بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے کہا کہ انہیں آسکر وننگ فلم ’سلم ڈاگ ملینیئر‘ میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی اور انہوں نے انکار کر دیا تھا۔کنگ خان نے یہ انکشاف دبئی میں منعقدہ ورلڈ گورنمنٹ سمٹ 2024 کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں ہالی ووڈ میں کام کے دوران فلم کے برطانوی ہدایتکار ڈینی بوائل نے یہ پیشکش کی تھی۔اتفاقی طور پر ان دنوں شاہ رخ خان بھارت میں کون بنے گا کروڑ پتی کی میزبانی کر رہے تھے۔ کنگ خان کے مطابق انہوں نے اس فلم کے ہدایتکار ڈینی بوائل کے ساتھ کافی وقت گزارا ہے، وہ بہت نفیس انسان ہیں، لیکن کیونکہ میں اس وقت بڑی کامیابی کے ساتھ ٹیلی ویژن پر کون بنے گا کروڑ پتی شو کر رہا تھا اس لیے انکار کیا۔انہوں نے کہا جب مجھے اس کی اسٹوری بتائی گئی تو ایسا محسوس ہوا کہ جو شخص پروگرام کی میزبان ہے یہ کہانی اسی پر مبنی ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ کون بنے گا کروڑ پتی کے پروڈیوسرز نے اس فلم کے لیے میرے نام کی سفارش کی تھی لیکن میں نے اس لیے انکار کیا کہ فلم میں جو میزبان کا کردار تھا وہ ایک بے ایمان شخص کا تھا اور مجھے ایک دھوکے باز ہوسٹ بننا تھا۔مجھے بڑی حیرت ہوئی کہ میں بطور کے بی سی میزبان اس فلم میں دھوکے بازی کا کردار کروں، یہ بات میں نے ڈینی بوائل کو بھی بتائی اور کہا کہ اس کام کے لیے میرے سے اچھے اداکار موجود ہیں جو کہ بعد میں انیل کپور نے بہت اچھے انداز میں کیا۔
سلم ڈاگ ملینیئر میں کام کی پیشکش ہوئی تھی، شاہ رخ خان
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
Posted in: News, Sportsپاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ نیوٹرل وینیو ممکنہ طور […]
Read More
Post your comments