کراچی میں پاکستان نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈ شپ مین اور 32 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

پاکستان نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈ شپ مین اور 32 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔

کراچی میں ہونے والی پریڈ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر رائل بحرین نیول فورس ریئر ایڈمرل احمد محمد ابراہیم آل بن علی تھے، اس موقع پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔

کیڈٹس نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کو سلامی دی جبکہ کمانڈر رائل بحرین نیول فورس ریئر ایڈمرل احمد محمد ابراہیم آل بن علی نے پریڈ کا معائنہ کیا۔

کمانڈر رائل بحرین نیول فورس ریئر ایڈمل احمد محمد ابراہیم آل بن علی نے پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدعو کرنے پر پاک بحریہ کے سربراہ کا شکر گزار ہوں، میں بھی پاکستانی نیول اکیڈمی سے فارغ التحصیل ہوں۔

ریئر ایڈمرل احمد محمد ابراہیم آل بن علی نے کہا کہ کیڈٹس اپنی بہترین صلاحیتوں سے ملک و قوم کو فائدہ پہنچائیں، دوسرے ممالک کے کیڈٹس کو تربیت دینا پاکستان نیول اکیڈمی کے لیے قابلِ فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اسلامی اخوت کے رشتے میں بندھے ہیں، پیشہ ورانہ زندگی میں کردار کی اہمیت ہے۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *