class="post-template-default single single-post postid-1442 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں جنگ بندی معاہدہ، حماس نے اپنی تجاویز دے دیں

یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی کوششوں کے حوالے سے خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ قطر اور مصر کے مجوزہ فریم ورک پر حماس نے اپنی تجاویز دے دیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق حماس نے غزہ میں ساڑھے چار ماہ کیلئے جنگ بندی کی تجویز دی ہے۔ جنگ بندی کے دوران تمام اسرائیلی یرغمالی آزاد کر دیےجائیں گے۔ حماس کی تجویز میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل غزہ سے اپنی افواج نکال لے اور غزہ میں جنگ بند کر دے۔ خبر ایجنسی کے مطابق جنگ بندی کے دوران غزہ کی تعمیر نو شروع کی جائے گی۔ جنگ بندی میں لاشوں اور باقیات کا تبادلہ کیا جائے گا۔ خبر ایجنسی کے مطابق حماس کے رکن برائے سیاسی بیورو عزت الرشیق نے جنگ بندی تجاویز کی تصدیق کر دی۔ عزت الرشیق کے مطابق جنگ بندی تجاویز اسرائیل اور امریکا کو بھیج دی گئی ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter