یورپی تحقیقاتی ادارے نے بھارت کے 250 سے زائد جعلی نیوز نیٹ ورکس بے نقاب کیے: مشاہدحسین

سینئر سیاستدان مشاہد حسین کا کہنا ہے کہ یورپی تحقیقاتی ادارے نے بھارت کے 250 سے زائد جعلی نیوز نیٹ ورکس بےنقاب کیے، بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف منظم ڈس انفارمیشن ایک بڑا چیلنج ہے۔

اسلام آباد میں پاک چائنا میڈیا فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کے خلاف مشترکہ طور پر حقائق کی بنیاد پر جواب دے رہے ہیں۔مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ عالمی میڈیا اور مغربی ذرائع نے بھی بھارتی بیانیے پر سوالات اٹھائے، دہشت گردی اور غلط معلومات خطے کے لیے مشترکہ خطرہ ہیں۔ پاکستان اور چین کا تعاون ناگزیر ہے۔

امریکا کے ساتھ تکنیکی اور چین کے ساتھ ہماری اسٹریٹجک دوستی ہے، مشاہد حسین

انہوں نے کہا کہ پاکستان چین تعلقات دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی کی بنیاد فراہم کرتے ہیں، پاکستان اور چین فیک نیوز، ڈس انفارمیشن جیسے بڑے چیلنجز کا سامناکر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگلے سال پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے جا رہے ہیں، پاکستان چین تعلقات اسٹریٹجک، مضبوط اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کا محور ہیں۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *