حکومت کے پاس قومی ایئر لائن کے اب بھی 25 فیصد شیئرز ہیں: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس پی آئی اے کے اب بھی 25 فیصد شیئرز ہیں، چار سال سے جس طرح پی آئی اے چل رہی تھی اس طرح تو بند ہو جاتی۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 4 سال قبل پی ٹی آئی کے وزیر کے بیان کی وجہ سے پورا ایوی ایشن سیکٹر بیٹھ گیا تھا، قومی ایئر لائن کی گزشتہ روز کامیاب بولی لگی۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نجکاری سے قومی ایئرلائن کی سروسز میں بہتری آئے گی، جو ادارے خسارے میں چل رہے ہیں آئندہ ان کی نجکاری کا بھی ارادہ ہے، مختلف ڈسٹری بیوشن کمپنیاں بھی خسارے میں چل رہی ہیں۔

قومی ایئر لائنز، 135 ارب میں فروخت، عارف حبیب کنسورشیم 75 فیصد شیئرز خریدنے میں کامیاب، مجموعی ویلیو 180 ارب ہوگئی

وفاقی وزیر نے کہا کہ پبلک سیکٹر کی بربادی پر سیاست دانوں کو مورد الزام ٹھہرایا جاتا ہے، پبلک سیکٹر کی بربادی کی ذمے دار بیورو کریسی ہے، اداروں کی بربادی کے ذمے داروں کا احتساب کیا جائے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم نے متعدد بار پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دی، مذاکرات کی دعوت کے جواب میں دوسری جانب سے شرائط رکھی جاتی ہیں۔ پی ٹی آئی اگر اپنا ہاؤس ان آرڈر کر لے تو بات آگے بڑھ سکتی ہے۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *