رحیم یار خان، بس حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی

رحیم یار خان میں جمال دین والی بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 4 ہوگئی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق بس حادثے کے دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔جمال دین والی میں بس الٹنے سے 3 جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے تھے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھند کی وجہ سے بس سڑک سے اتر کر گڑھے میں جا گری تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں