یمن کی حوثی ملیشیا کے سعودی عرب میں مکہ اور مدینہ کی طرف ڈرون حملے

یمن کی حوثی ملیشیا کے سعودی عرب میں مکہ اور مدینہ کی طرف ڈرون حملے، سعودی فوج نے تین ڈرون مار گرائے۔

سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ مکہ کے علاقے کو نشانہ بنانے والے دو ڈرونز روک کر مار گرائے۔

میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق مدینہ کے علاقے کو نشانہ بنانے والے ایک ڈرون کو بھی تباہ کیا ہے۔

حوثی ملیشیا نے مدینہ پر ڈرون حملے کی خبر پر تاحال تبصرہ نہیں کیا، البتہ انہوں نے مکہ کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنانے کی تردید کی ہے۔
یمن کی سرکاری فوج نے باب المندب کے قریب واقع علاقوں سے پیچھے ہٹنے کا اعلان کردیا ہے۔

حوثی ملیشیا کے خلاف لڑنے والی یمنی حکومت کی اتحادی تنظیم ’سدرن آرمڈ فورسز‘ نے کہا ہے کہ اس کے فوجی آبنائے باب المندب کے ساتھ واقع علاقوں سے نکل آئے ہیں۔

اب اُن کی توجہ یمن کے جنوبی شہر عدن کی حفاظت پر ہے، عدن شہر بین الاقوامی تسلیم شدہ یمنی حکومت کے کنٹرول میں ہے، یمنی حکومت کو سعودی عرب کی حمایت بھی حاصل ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ حکومتی افواج کے باب المندب سے پیچھے ہٹنے کا اعلان نہایت اہم ہے کیوں کہ اس کے بعد حوثی ملیشیا عدن کی جانب نئی پیش قدمی کرسکتے ہیں۔

عرب میڈیا الجزیرہ کے مطابق حوثی ملیشیا نے بیان جاری کیا ہے کہ انہوں نے شہر عدن کی طرف عسکری پیش قدمی شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں