یمنی مسلح افواج نے حوثی اکثریتی تنظیم انصاراللّٰہ کے خلاف حملے شروع کر دیے۔
ترجمان یمنی مسلح افواج کے مطابق صنعا اور صعدہ میں حوثی ملیشیا کے اہم اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق یمنی میڈیا نے صنعا میں سعودی عرب کی جانب سے فضائی حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے یمن میں فضائی حملے کی تصدیق نہیں کی۔
سعودی عرب نے یمن میں حوثیوں کے خلاف ایک لاکھ یمنی فوج کے ساتھ بڑی کارروائی کی تیاری کرلی، یمنی افواج کی زمینی پیش قدمی کو سعودی فضائیہ کی سپورٹ حاصل ہوگی۔
سعودیہ کے اتحادی ملک اس کارروائی میں کوئی براہ راست کردار ادا نہیں کریں گے۔ آبنائے باب المندب اور بحیرہ احمر کے اہم شپنگ روٹس کو حوثیوں سے آزاد کروانے کے لیے پہلا آپشن باب المندب کے گرد محدود حملے کا ہے۔
دوسرا آپشن البیضا، مارب، تعز اور الجوف کے صوبوں میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر مربوط حملے کرنا ہے۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق یہ آپریشن آئندہ ہفتے بھی ہوسکتا ہے اور اس کی شروعات نومبر میں وسط مدتی امریکی انتخابات کے بعد بھی ہوسکتی ہے۔



