برطانیہ کے علاقے ویسٹ یارکشائر میں منشیات کی بڑے پیمانے پر فراہمی اور منی لانڈرنگ کے جرائم میں ملوث 11 مردوں اور 1 خاتون کو مجموعی طور پر 100 سال سے زائد قید کی سزائیں سنا دی گئیں۔
ویسٹ یارکشائر پولیس کے سنگین اور منظم جرائم سے نمٹنے والے یونٹ کی تحقیقات کے مطابق بریڈفورڈ میں قائم ایک منظم گروہ یارکشائر، ہمبر اور دیگر علاقوں میں بڑے پیمانے پر کلاس اے منشیات کی سپلائی اور اس سے حاصل ہونے والی رقم کو غیر قانونی طور پر سفید کرنے میں ملوث تھا۔
پولیس حکام کے مطابق تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ مذکورہ گروہ نے 135 کلوگرام سے زائد کلاس اے منشیات فراہم کیں، کارروائی کے دوران پولیس نے 55 کلوگرام کوکین اور ہیروئن بھی برآمد کی۔
تمام ملزمان کو پیر 12 اکتوبر کو بریڈفورڈ کراؤن کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں انہیں مختلف مدت کی قید کی سزائیں سنائی گئیں۔
پولیس کی جانب سے تمام ملزمان کی سزا کی تفصیلات بھی جاری کی گئی ہیں۔




