امریکی ریاست کیلیفورنیا میں اسلامی تہواروں عید الفطر اور عید الاضحیٰ کو سرکاری تعطیلات قرار دے دیا گیا۔
گورنر کیلیفورنیا گیون نیوزوم نے قانون AB 2017 پر دستخط کر دیے۔
کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز کے کیلیفورنیا چیپٹر نے قانون کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے۔
امریکا: کیلیفورنیا میں پاکستانی کمیونٹی نے دوسرا پاکستان ثقافتی تہوار منایا
واضح رہے کہ عید کی تعطیلات کو سرکاری طور پر تسلیم کیے جانے سے متعلق اس قانون کو مارچ کے آغاز میں اسمبلی ممبر میٹ ہینی نے منظوری کے لیے پیش کیا تھا۔
میٹ ہینی کا کہنا تھا کہ کیلیفورنیا ریاست ملک کی سب سے بڑی اور متحرک ترین مسلم کمیونٹیز میں سے ایک کا گھر ہے اور ان کی روایات احترام کی حق دار ہیں۔



