کرن جوہر شو ’کافی ود کرن‘ کے سیٹ پر مگ میں کافی کے بجائے کیا پیتے ہیں؟

بھارتی فلمساز اور معروف میزبان کرن جوہر نے انکشاف کیا ہے کہ میں اپنے مشہور پروگرام ’کافی ود کرن‘ کی شوٹنگ کے دوران کافی مگ میں کافی کے بجائے ڈائٹ کولڈرنگ پیتا ہوں۔

پروگرام ’کافی ود کرن‘ کا نیا اور آخری سیزن 14 اکتوبر کو شروع ہوا ہے جس کی پہلی قسط میں سلمان خان نے بطور مہمان شرکت کی تھی۔

کرن جوہر کے ہاتھ میں ہمیشہ نظر آنے والے اس مخصوص مگ کے مشروب کے بارے میں مداح طویل عرصے سے تجسس کا شکار تھے۔

حالیہ پروگرام کے دوران اداکارہ کرشمہ کپور نے کرن جوہر سے سوال کیا کہ شو کی شوٹنگ کے دوران وہ اپنے مخصوص مگ میں کیا پیتے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں کرن جوہر نے بتایا کہ میں بلیک کافی نہیں پیتا بلکہ میرے مگ میں ڈائٹ کولڈرنگ ہوتی ہے۔بالی ووڈ کے معروف فلمساز اور میزبان کرن جوہر نے اپنے پروگرام ’کافی ود کرن‘ ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، پروگرام کا 9واں سیزن اس شو کا آخری سیزن ہو گا۔

کرن جوہر نے بتایا ہے کہ میں اپنے کیریئر کے آئندہ 10 سال کے دوران فلم سازی اور مزید کہانیاں سنانے پر توجہ دینا چاہتا ہوں، اسی لیے میں نے بھاری دل کے ساتھ اپنے پروگرام کے اختتام کا فیصلہ کیا ہے۔

کرن جوہر نے کہا ہے کہ میرے لیے یہ فیصلہ جذباتی اور ذاتی نوعیت کا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ’کافی ود کرن‘ کا آغاز 2004ء میں ہوا تھا اور پہلے پروگرام میں شاہ رخ خان اور کاجول بطور مہمان شریک ہوئے تھے۔

کرن جوہر کا انوشکا اور ویرات کی شادی سے متعلق حیران کن انکشاف

پہلے سیزن میں امیتابھ بچن اپنے بیٹے ابھیشیک بچن کے ساتھ جبکہ ایشوریا رائے فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ شریک ہوئی تھیں۔

مشہور شخصیات کی اس شو میں شرکت، گفتگو، دوستی، محبت، شادی، علیحدگی اور مختلف متنازع انکشافات کے باعث پروگرام اکثر خود بھی خبروں کی زینت بنتا رہا۔

’کافی ود کرن‘ کا 9واں اور آخری سیزن 14 اکتوبر 2026ء کو جیو ہاٹ اسٹار پر خصوصی طور پر نشر کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں