وفاقی کابینہ نے گورنر خیبر پختونخوا کو وزیراعلی کے اختیارات منتقل کرنے ، نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن اور10 روپے کی جگہ سکہ متعارف کرانے کی منظوری دیدی۔یہ منظوری بدھ کے روزوزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی ،وزیر اعظم آفس کے اعلامیہ کے مطا بق گورنر خیبر پختونخوا ایسے تمام اختیارات کے استعمال کے حوالے سے ہر ماہ وفاقی حکومت کو جائزہ رپورٹ پیش کریں گے، ایڈوائزی کونسل، گورنر کی قیادت میں صوبے کے عوام کی بہتری اور خوشحالی اور صوبے میں امن و امان کے قیام کیلئے بھرپور کاوشیں یقینی بنائیں گے۔ کابینہ نے کویت سے دفاعی معاہدے کی توثیق کر دی ،اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جعلی نوٹوں کی روک تھام کیلئے سیکورٹی فیچرز بڑھانے کے ساتھ ساتھ جدید میٹریل کا استعمال کیا جائیگا جس سے نوٹوں کی استعمال کی معیاد میں بھی اضافہ ہوگا۔بدھ کے روزوزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی کابینہ نے خیبرپختونخوا میں انتظامی امور کی سہل انجام دہی اور گورننس کی مزید بہتری کیلئے وزیر اعلی کو تفویض شدہ اختیارات کی صوبے میں ایمرجنسی کی مدت کے دوران روزمرہ کے امور کی انجام دہی کیلئے گورنر خیبر پختونخوا کو منتقلی کی منظوری دیدی ۔
وفاقی کابینہ، گورنر خیبر پختونخوا کو وزیراعلیٰ کے اختیارات منتقل، نئے کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن منظور، 10 روپے کی جگہ سکہ متعارف
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




