بالی ووڈ اداکارہ و ڈانسر نورا فتحی کو 200 کروڑ کے بھتہ خوری کیس میں بطور سرکاری گواہ طلب کرلیا ہے۔
دلی کی راؤس ایونیو کورٹ نے 34 سالہ نورا فتحی کو مبینہ ٹھگ سکیش چندرشیکھر کے خلاف 200 کروڑ روپے کے بھتہ خوری کیس میں طلب کیا ہے۔
سکیش چندرشیکھر پر روہینی جیل میں رہتے ہوئے جعلی سرکاری افسر بن کر رین بیکسی کے سابق پروموٹر کی اہلیہ سے 200 کروڑ روپے بٹورنے کا الزام ہے۔
اس معاملے کی تحقیقات دلی پولیس کے اکنامک آفینسز ونگ (ای او ڈبلیو) کے سپر د ہے، اس معاملے میں نورا فتحی نے پولیس کو بتایا تھا کہ ان کا رابطہ صرف سکیش کی اہلیہ کے ذریعے ہوا تھا۔
اس بیان کے بعد اداکارہ و ڈانسر کو اس میں معاملے کی تیسری سپلیمنٹری چارج شیٹ میں گواہ بنایا گیا ہے۔




