میرعلی میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں 3 خارجی ہلاک ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے میرعلی اور گردونواح میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔
دوسری جانب سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں
ضلع سوراب کے علاقے مال مدرسہ کے قریب سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک دہشتگرد ہلاک اور دوسرا فرار ہوگیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کے ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلیا گیا۔



