ملک بھر میں بچوں میں ایڈز کیسز میں تشویشناک اضافہ کا انکشاف، سندھ سرفہرست

ملک بھر میں بچوں میں ایڈز کیسز کی تعداد میں تشویشناک اضافہ کا انکشاف ،سندھ میں سب سے زیادہ 3900بچے ایڈز سے متاثر ، پنجاب میں 1765، کے پی کے میں 139، بلوچستان میں 46 ، اسلام آباد میں 30، آزاد کشمیر 4 اور گلگت بلتستان میں ایڈز کا ایک مریض بچہ ہے ،ستمبر2026 کی جائزہ رپورٹ کے مطا بق ایچ آئی وی کے مریضوں کی تعداد417214ہے جن میں سے 92148رجسٹرڈ ہیں جبکہ 67878اینٹی ریٹرو وائرل تھراپی ( ART) پر ہیں۔ وزارت قومی صحت نے اعداد و شمار قومی اسمبلی میں پیش کردیے۔ پیپلز پارٹی کی ایم این اے ڈاکٹر شر میلا فاروقی کے سوال پر وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ ایچ آئی وی کی مزیدمنتقلی کو روکنے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے اقدامات کئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں