ملتان: رحمٰن بابا ایکسپریس حادثے کا شکار، 6 مسافر جاں بحق

ملتان میں شیرشاہ پل کے قریب رحمٰن بابا ٹرین کی تمام 14 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، حادثے میں 6 مسافر جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق ٹرین کراچی سے پشاور جا رہی تھی، حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

متاثرہ مسافر اپنے سامان کے ساتھ پٹڑی کے کنارے موجود ہیں جبکہ اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت بند ہے۔

حکام کی جانب سے زخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ ریلیف ٹرین بھی جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے رحمٰن بابا ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے زخمی ہونے والے افراد سے اظہارِ افسوس کیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں