مائیکرو سافٹ نے تاریخی تعطل کے بعد ’کوڈ ریڈ‘ نافذ کر دیا

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے اپنی سروسز میں بڑے پیمانے پر تعطل کے بعد ’کوڈ ریڈ‘ نافذ کر دیا۔

مائیکرو سافٹ نے اپنی سروس میں تعطل کی روک تھام اور ایسی صورتِ حال سے نمٹنے کے طریقہ کار میں بنیادی اصلاحات کے لیے کوڈ ریڈ مہم شروع کی ہے۔

کمپنی کے اندرونی مراسلوں کے مطابق 24 گھنٹے تک جاری رہنے والے ایک بڑے تعطل نے اس کے انجینئرنگ نظام اور بحرانی صورتِ حال سے نمٹنے کی صلاحیت میں موجود خامیوں کو بے نقاب کر دیا۔

12 اور 13 نومبر کو پیش آنے والے اس تعطل سے آسٹریلیا، جاپان اور امریکا سمیت مختلف ممالک کی حکومتیں متاثر ہوئیں، تجارتی اداروں کی سرگرمیوں میں تاخیر ہوئی اور فضائی کمپنیوں کے مواصلاتی نظام میں خلل پڑا۔

اس واقعے نے اہم ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کے عدم تحفظ سے متعلق خدشات کو بھی مزید بڑھا دیا۔

مائیکرو سافٹ نے واضح کیا کہ اس واقعے کا سائبر حملوں یا مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ایجنٹس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

مائیکرو سافٹ نے اس تعطل کی وجہ ونڈوز میں موجود ایک ایسے تکنیکی نقص کو قرار دیا جو جولائی میں متعارف ہوا تھا اور اس کی بروقت نشاندہی نہیں ہو سکی تھی۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) ستیہ ناڈیلا نے اس خلل پر عوامی سطح پر معذرت بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں