لاہور کے علاقے ڈیفنس میں غیر ملکی خاتون سے گینگ ریپ کی تفتیش میں پیش رفت ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق خاتون کو جس گاڑی پر اغواء کیا گیا وہ گاڑی برآمد کر لی گئی، گاڑی کو مرکزی ملزم کے رشتے دار کے گھر سے برآمد کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے مرکزی ملزم کا رشتے دار بھی فرار ہے، ملزمان کے نام اسٹاپ لسٹ میں بھی ڈال دیے گئے ہیں۔
پولیس نے بتایا ہے کہ خاتون کا میڈیکل کروا لیا گیا، ابھی بیان دینے کے قابل نہیں، ہوش میں آنے کے بعد متاثرہ خاتون کا بیان لیا جائے گا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ غیرملکی خاتون ڈیانا سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ جمعے اور ہفتے کی شب پیش آیا تھا۔








