سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج شام طلب کر لیے گئے

سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج شام طلب کر لیے گئے، الگ الگ اجلاس شام سوا 6 بجے ہوں گے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق صدر مملکت نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر اجلاس طلب کیے۔ دونوں اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوں گے۔

مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بھی آج شام ہوگا، پیپلزپارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کا اجلاس بھی آج ایوانِ صدر میں طلب کیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نیر بخاری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی پر حتمی فیصلہ آج پارلیمنٹ میں آئینی طریقہ کار کے تحت کیا جائے گا۔
اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا، مولانا فضل الرحمان کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

ترجمان اپوزیشن اتحاد اخونزادہ حسین کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت دی ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس بھی آج ہی ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں